امریکہ میں ٹرک کی ٹکرسے3 لڑکیاں اور ایک خاتون ہلاک

امریکی ریاست وسکونسن میں ٹرک کی ٹکرسے3لڑکیاں اور ایک خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےامریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی ریاست وسکونسن میں ٹرک کی ٹکرسے3لڑکیاں اور ایک خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا ہے۔ وسکونسن کے مغربی علاقے میں پک اپ ٹرک سڑک سے اتر کر کچے راستے پرچلا گیا اور وہاں موجود گرل اسکاؤٹس کے گروپ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو لڑکیاں اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ تیسری لڑکی اسپتال میں جاکر دم توڑ گئی ، زخمی ہونے والی چوتھی لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور پرقتل کے چار الزامات عائد کئے جائیں گے،حادثے کی وجہ فوری سامنے نہیں آسکی۔

News Code 1885344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =