افغانستان میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سکیورٹی اہلکار کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سکیورٹی اہلکار کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ریزولٹ سپورٹ مشن کے جاری بیان میں کہا گیا کہ "کابل میں ہونے والے اندرونی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے"۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 'ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور کا تعلق افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز سے تھا اور حملے کے فوری بعد اسے اس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا'۔ریزولٹ سپورٹ مشن کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ 'حملے کے فوری بعد دونوں متاثرہ امریکی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے بگرام ایئر فیلڈ منتقل کیا گیا'۔ بیان میں کہا گیا کہ زخمی امریکی فوجی کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

News Code 1885331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =