چین اور پاکستان نے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ کے ہمراہ 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چینی وزیر اعظم  لی کی کیانگ کے ہمراہ 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ چین کے شہر بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی۔ پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسدعمر، خسرو بختیار، شیخ رشید  اور علی زیدی بھی مذاکرات میں شریک تھے۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور سی پیک سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے بعد  دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں زراعت، اقتصادی و تکنیکی تعاون، ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ  کے درمیان معاہدوں کے علاوہ پاکستان سےغربت کے خاتمے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی شامل ہیں۔

News Code 1885315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =