مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے اضافے کے بعد 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرجب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پاکستانی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
News ID 1885259
آپ کا تبصرہ