مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایرانی سرحدی محافظوں کو دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ آج صبح اسلام آباد پنہچے جہاں انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں کے تعلقات محکم اور استوار ہیں۔ ایران نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی مسائل میں پاکستان کے ساتھ مشاورت کی ہے ۔ دہشت گرد دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں حال ہی میں پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں نے ایران کے سرحدی محافظوں کو اغوا کرلیا ہے۔ ایرانی سرحدی محافظوں کی آزادی کے سلسلے میں پاکستانی حکام نے بھر پور تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ٹیلیفون پر اس موضو ع کے بارے میں پاکستانی حکام سے گفتگو ہوئی اور اس سفر میں بھی اس موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں پاکستانی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ