مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کہا کہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ کی ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تحقیقات کا آغاز اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارےملک میں نفرت انگیز واقعات بڑھ رہے ہیں ، کئی سال سے ایسے واقعات ہورہے ہیں جو شرمناک ہیں، عبادت گاہ کی سیکیورٹی اچھی ہوتی توایسا واقعہ نہ ہوتا، ایسےجرائم پر سزائے موت کا قانون سخت کرناچاہیے۔
امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔
News ID 1885140
آپ کا تبصرہ