مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹرکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے زیر حراست 48 سالہ خاتون عبلہ العدم کو3 سال قید کے بعد رہا کر دیا ہے۔ العدم کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے بیت اولا قصبے سے ہے اور وہ 9 بچوں کی ماں ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبلہ العبد ھشارون جیل میں قید رہیں، رہائی کے بعد اسے جنین کے ایک سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔عبلہ العدم کو اسرائیلی فوج نے 20 دسمبر 2015 کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے اسے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ گولیاں لگنے سے العدم کے منہ کا دایاں حصہ بری طرح زخمی ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج نے زیر حراست 9 فلسطینی بچوں کی ماں کو 3 سال قید کے بعد آزاد کردیا
غاصب اسرائیلی فوج نے زیر حراست 48 سالہ خاتون عبلہ العدم کو3 سال قید کے بعد رہا کر دیا ہے اور وہ 9 بچوں کی ماں ہیں۔
News ID 1885133
آپ کا تبصرہ