24 اکتوبر، 2018، 8:54 PM

پاکستان کا یمن میں فوج نہ بجھوانے کا اعلان

پاکستان کا یمن میں فوج نہ بجھوانے کا اعلان

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی یمن میں نہیں بھجوائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی یمن میں نہیں بھجوائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے حوالے سے ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نا ہی پاک فوج یمن جائے گی۔ چند روز قبل پاک ایران سرحد سے ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سرحد پر ایرانی بارڈر گارڈز کے اغوا کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان کی دو ملکوں کی سرحدوں پر پہلے ہی تناؤ ہے، ایسی صورت حال میں ہم تیسرے ملک کی سرحد پر صورت حال خراب نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب سے ہمارے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایران پر عائد پابندیوں کی وجہ سے مسائل ہیں۔

News ID 1885056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha