مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں اپنے استاد پرکھلونا پستول تاننے والے طالب علم پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ واقعہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں ایک سکول میں پیش آیا۔ 15 سالہ طالب علم کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا ایک مذاق کے طور پر کیا تھا اور اسے معلوم نہیں تھا جبکہ حکام نے کارروائی استاد کی شکایت پر کی۔ نوجوان نے اپنے والد کے ہمراہ پولیس کے پاس آکر خود کو حکام کے حوالے کیا نوجوان نے استاد کو چیختے ہوئے کہا کہ وہ سکول رجسٹر میں اس کی حاضری لگائے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ داخلہ کرسٹوفر کاسٹنر نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ادھر فرانسیسی صدر نے بھی ایک ٹویٹر پیغام میں اس واقعے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔اس حوالے سے حکومت نے آئندہ ہفتے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا بھی اعلان کیا ہے جس میں ملک کے سکولوں میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
فرانس میں اپنے استاد پرکھلونا پستول تاننے والے طالب علم پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
News ID 1885002
آپ کا تبصرہ