13 اکتوبر، 2018، 1:05 PM

روس کا شام میں امریکی فوجی اڈے کے قیام پر تشویش کا اظہار

روس کا شام میں امریکی فوجی اڈے کے قیام پر تشویش کا اظہار

روس نے شام کے شمالی علاقوں میں امریکہ کی نقل وحرکت اور اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام کے شمالی علاقوں میں امریکہ کی نقل وحرکت اور اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے شام کے شمالی علاقے میں خاص طورپر دریائے فرات کے مشرقی حصے میں امریکی نقل وحرکت اور اقدامات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سخت خبردار کیا ہے۔ ترجمان نے پریس کانفرنس میں شام میں دریائے فرات کے مشرق میں امریکی فوج کے ذریعے مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے کے اقدامات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈہ قائم کرکے شامی حکومت کے مخالفین کی مدد کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شام کے اس علاقے میں امریکی اقدامات کا مقصد ایک طرح کی الگ حکومت قائم کرنا ہے جو شام کے بنیادی آئین کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس طرح کے اقدامات سے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

News ID 1884750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha