ہندوستان میں فرضی بینک چلانے والا 9 رکنی گروہ گرفتار

ہندوستانی سکیورٹی فورسز نےاعظم گڑھ میں فرضی بینک قائم کرکے عوام کو لوٹنے والے 9افراد کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سکیورٹی فورسز نےاعظم گڑھ میں فرضی بینک قائم کرکے عوام کو لوٹنے والے 9افراد کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا ہے۔ دھوکے باز گروہ بھاری منافع کا لالچ دیکر فرضی بینک میں اکاونٹ کھلواکر پیسے جمع کروالیتے تھے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اعظم گڑھ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل سے 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ ، موبائل، 2لاکھ 75روپے نقد برآمد ہوئے۔اطلاع کے مطابق پولیس نے شہر کے روڈویز علاقے میں قائم ایک ہوٹل پر چھاپہ ماراجہاں دھوکے بازوں کا گروپ ٹھہرا ہوا تھا۔ایس پی نے بتایا کے دھوکے بازوں کی 3ٹیمیں سرگرم ہیں اور ہر گروپ میں4افراد شامل ہیں۔دھوکے بازوں کا گروپ جی آئی جی ، ربیبو اور بلیو ورڈ نام سے فرضی بینک قائم کئے ہوئے ہیں۔یہ لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دیکر فرضی بینک میں اکاونٹ کھلواکر پیسے جمع کروالیتے تھے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ دھوکے بازوں کا گروپ آن لائن رقم بینک میں جمع کرانے کا کام کرتا تھا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کردی اور ان کے قبضے سے برآمد شدہ موبائل اور لیپ ٹاپس فارنسک جانچ کیلئے لیباریٹری بھیج دیئے گئے۔ابتدائی تحقیقات سے تقریبا ایک کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے۔

News Code 1884747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =