13 اکتوبر، 2018، 8:56 AM

اسرائیلی فوج کی فائرنگ 6 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ 6 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے 6 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے 6 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی باشندوں کی جانب سے ہر جمعہ کو غزہ کی سرحد پر احتجاج کا سلسلہ اس جمعہ بھی جاری رہا جس میں فلسطینی باشندوں نے اپنے حقوق کی خاطر ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب آنے والے نہتے فلسطینی باشندوں پر گولیاں برسائیں جس کے باعث 6 معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطین نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل فوج نے بہت بڑی تعداد میں ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث 250 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1884740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha