مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اطالوی بینک منیجر کو امیروں سے پیسے چرا کر غریبوں میں بانٹنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فورنی ڈی سوپرا میں قائم ایک بینک منیجر جلبرٹو باشیرا نے 7 سال میں 10 لاکھ یورو چوری کیے تھے۔ اس نے امیر افراد کے اکاؤنٹس سے تھوڑی تھوڑی رقم چرا کر ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی تھی جو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے اہل نہیں تھے۔ تاہم اس نے کبھی چرائی ہوئی رقم اپنی جیب میں نہیں ڈالی جس کی وجہ سے وہ حکام کے ساتھ پلی بارگین کے بعد جیل جانے سے بھی بچ گیا۔ بینکر کو مذکورہ جرم پر 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم اطالوی قانون کے مطابق یہ اس کا پہلا جرم تھا اور اس کی سزا بھی مختصر تھی اس لیے اسے جیل میں نہیں ڈالا جائے گا۔
اطالوی بینک منیجر کو امیروں سے پیسے چرا کر غریبوں میں بانٹنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
News ID 1884541
آپ کا تبصرہ