کشمیر، فائرنگ سے سابق وزیر اعلیٰ کی پارٹی کے 2 کارکن ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مسلح افراد نے سری نگر میں سیاسی جماعت کے تین کارکنوں پر فائرنگ کی جس میں سے دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے کریک ڈاؤن آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت مشتاق وانی اور نذیر وانی کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ زخمی شکیل احمد زنگو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جسے سری نگر کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

News Code 1884539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =