5 اکتوبر، 2018، 5:12 PM

روس اور امریکہ کے تعلقات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں، روس

روس اور امریکہ کے تعلقات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں، روس

روس کا امریکہ کے سائبر حملوں کے الزامات پر کہنا ہے کہ امریکا خطرناک راستے پر چل رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا امریکہ کے سائبر حملوں کے الزامات پر کہنا ہے کہ امریکا خطرناک راستے پر چل رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی الزامات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے گی، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیدر لینڈ روس پر عائد سائبر حملوں کے الزامات پر نظر ثانی کریں۔ امریکہ سمیت 4 ممالک نے گزشتہ روز روس پر سائبر ہیکنگ کے الزامات عائد کیے تھے، جن میں کہا گیا تھا کہ روس نے گلوبل اسپورٹس، عالمی کیمیکل واچ ڈاگ سمیت متعدد اہداف پر سائبر حملے کئے ہیں۔

News ID 1884536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha