5 اکتوبر، 2018، 7:13 AM

پشاور میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

پشاور میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے دار الخلافہ پشاور میں نامعلوم افراد نے مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے نتیجے میں مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش اور ان کا محافظ پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ پھندو کی حدود میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے کی۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News Code 1884528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha