مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے عراق کے نامزد وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں عراق کے نامزد وزير اعظم نے کہا کہ عراقی حکومت عراق کی تعمیر نو اور عوامی خدمات پر اپنی توجہ مبذول کرےگی اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے پر توجہ مبذول کی جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ نے بھی اس گفتگو میں عادل عبدالمہدی کو عراقی حکومت تشکیل دینے پر مبارکباد پیش کی۔
آپ کا تبصرہ