مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کویت کے امیر شیخ صباح الجابر الصباح سے ملاقات اور گفتگو کی۔ کویت کی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں طرفین نے باہمی تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ کویتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں قطر اور سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے درمیان جاری بحران کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد جابر الصباح سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1884411
آپ کا تبصرہ