29 ستمبر، 2018، 7:52 AM

شام کو ایس 300 کی فراہمی کا آغاز/ ایران کوعالمی سطح پر اثرو رسوخ بڑھانے کا حق

شام کو ایس 300 کی فراہمی کا آغاز/ ایران کوعالمی سطح پر اثرو رسوخ بڑھانے کا حق

روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کو دفاعی میزائل سسٹم ایس 300 فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کوعالمی سطح پر اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کا حق حاصل ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کو دفاعی میزائل سسٹم ایس 300 فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کردار ادا کرنا ایران کا بنیادی حق ہے۔ روسی وزير خارجہ نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے شام میں اپنے طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد شام کو ایس  300 دفاعی میزائلوں اور دفاعی الیکٹرانک وسائل کی فراہمی  کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزير خارجہ نے شام میں ایران کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام ميں ایران کی موجودگی شامی حکومت کی درخواست پراور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ۔ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی مدد اور حمایت کررہا ہے۔ روسی وزير خارجہ نے کہا کہ بعض حکومتوں کی ایران کو اس کی سرحدوں کے اندر محدود کرنے کی آرزو پوری نہیں ہوگی کیونکہ ایران کو بھی علاقائي اور عالمی سطح پر اپنا اثر رسوخ بڑھانے کا حق حاصل ہے۔

News ID 1884354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha