مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیرِ خارجہ چاوش اوغلو نے وینزویلا کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان قومی کرنسی سے تجارت پر زور دیا ہے۔ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں اپنے ہم منصب جورجے آریزا سے ملاقات کرنے والے چاوش اوغلو نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ڈالر کو حملے کے آلہ کار کے طور پر استعمال کرتی ہے لہذا ہم بین الملکی تجارت کو مقامی کرنسیوں کے ساتھ سر انجام دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی کو دوسرے ممالک کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ترک وزیر نے کہا کہ نہ صرف وینزویلا ہم دیگر ممالک کے ساتھ بھی مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کے متمنی ہیں۔
ترک وزیرِ خارجہ چاوش اوغلو نے وینزویلا کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان قومی کرنسی سے تجارت پر زور دیا ہے۔
News ID 1884234
آپ کا تبصرہ