فلپائن میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے22 افراد ہلاک

فلپائن کے جزیرے سیبو میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے جزیرے سیبو میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز سیبو میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی ، جس میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ سیاحتی مقام سیبو میں ملبے تلے دبے متعدد افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ، 200 پولیس اہلکار، فائر مین اور ماہرین نے 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاشوں کو نکال لیا ہے ، جبکہ پولیس نے نزدیکی گھروں سے 20 افراد کو باحفاظت باہر نکالا ہے۔

News Code 1884148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =