امریکی ریاست میری لینڈ میں اندھا دھند فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ ایبرڈین کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے مصروف صنعتی ایریا میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں محفوظ جگہ کی تلاش میں لگ گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور ایک مشکوک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

News Code 1884146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =