حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نےکربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو مشعل راہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حق وباطل کے درمیان لڑائی آج بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نےکربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو مشعل راہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حق وباطل کے درمیان لڑائی آج بھی جاری ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام  اور ان کے ساتھیوں نے دین کی حفاظت و حرمت کے لیے معرکہ کربلا میں پیش کی، واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، استقامت حق کا حصول ہی وہ مشن ہے جس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ آج کا دِن ہمیں نواسہ رسول (ص)  اور جگر گوشہ بتول (ص) کے عظیم افکار و اعمال کی یاد دلاتا ہے، حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے حضرت امام حسین ؓ نے اپنی لازوال قربانی سے یہ ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ہے ثابت قدمی اور استقامت کی یہی مثال ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ادھر پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کےموقع پر کہا کہ یوم عاشور ہمیں شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

News Code 1884130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =