8 ستمبر، 2018، 12:26 PM

امریکیوں نے بارہا مذاکرات کے لئے پیغامات بھیجے ہیں/ امریکہ کے قول و فعل میں تضاد

امریکیوں نے بارہا مذاکرات کے لئے پیغامات بھیجے ہیں/ امریکہ کے قول و فعل میں تضاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکیوں نے بارہا مذاکرات کے لئے پیغامات بھیجے ہیں لیکن امریکہ کے قول و عمل میں تضاد پایا جاتا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شہید رجائی کے چودھویں قومی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں نے بارہا مذاکرات کے لئے پیغامات بھیجے ہیں لیکن امریکہ کے قول و عمل میں تضاد پایا جاتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے کامیابی سے پہلے اور بعد بہت سے نشیب و فراز اور تاریکی اور سختیوں کا مقابلہ کیا لیکن آج انقلاب اسلامی ایک مضبوط اور تن آور درخت بن گیا ہے اور ایران آج ہر محاذ پر دشمن کو شکست سے دوچار کررہا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ پر حاکم گروپ ہر روز مذاکرات کے لئے پیغام بھیج رہا ہےایک طرف مذاکرات کے لئۓ بار بار پیغامات ارسال کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف ایرانی قوم پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھی جارہی ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ تجربہ سے ثابت ہوگيا ہے کہ امریکہ قابل اعتبار ملک نہیں ہے امریکہ کے قول اور فعل میں تضاد پایا جاتا ہے۔

News ID 1883767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha