مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کے لاکھوں مسافروں کا ذاتی ڈیٹ نامعلوم ہیکرز نے چوری کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق برٹش ایئرویز کی ویب سائٹ اور ایپ پر سائبر حملے کے ذریعے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیکرز نے تقریباً 4 لاکھ مسافروں کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے متاثرہ مسافروں کے اکاؤنٹس سے رہائشی ایڈریس، ای میلز، کریڈٹ کارڈ نمبراور سکیورٹی کوڈز سمیت دیگر ذاتی معلومات چرائی ہیں۔
آپ کا تبصرہ