پاکستان کے سابق صدر نے منی لانڈرنگ کیس کو جعلی قراردیدیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ جعلی ہے جو نواز شریف کی حکومت میں بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ جعلی ہے جو نواز شریف کی حکومت میں بنایا گیا۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری ایف آئی اے میں پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے تقریبا آدھے گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے سابق صدر سے بات چیت کی کوشش کی۔ تفتیش سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اصل کیس نہیں بلکہ بدقسمتی سے نواز شریف کے دور میں میرے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا ہے۔ صحافی نے کہا کہ اب تو نواز شریف بھی مقدمے بھگت رہے ہے تو آصف زرداری نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں کے نتائج میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔

News Code 1883431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =