مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے گورنر جلال آباد کے ترجمان کے مطابق دھماکہ آج صبح 11 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جو اُن امیدواروں کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے جن کے کاغذات نامزدگی دہشت گروں سے تعاون رکھنے کے الزام میں مسترد کردیئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں کابل میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
افغانستان کے شہر جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1883379
آپ کا تبصرہ