مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر ایک اور حاجی نے خودکشی کرلی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ایک حاجی نے جمعہ کی رات مسجد الحرام کی چھت سے نیچے صحن میں چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی اور امدادی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے تاہم حاجی خون زیادہ بہنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حرمین شریفین پریزیڈنسی کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری کے مطابق ہلاک ہونے والے حاجی کا تعلق عراق سے تھا، تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ مسجد الحرام میں پہلے بھی خودکشی کے واقعات ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے چھت پر حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر ایک اور حاجی نے خودکشی کرلی ہے۔
News ID 1883377
آپ کا تبصرہ