کراچی میں ایڈیشنل آئی جی نے 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا

پاکستان کے شہر کراچي میں پولیس کو متحرک رکھنے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے اچانک دورے میں 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں پولیس کو متحرک رکھنے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی  امیر شیخ نے اچانک دورے میں 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق اپنے دورے کے دوران امیر شیخ نے موچکو تھانے سے غیر حاضر 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاہے۔ پولیس چیف نے ضلع غربی اور سٹی تھانوں کا اچانک دورہ کیا، تھانہ موچکو کے مورچے میں تعینات پولیس اہلکار کے سو جانے پر ایڈیشنل  آئی جی نے برہمی کا اظہارکیا جبکہ ریکارڈ مرتب رکھنے  پر ہیڈ محرر تھانہ موچکو رانا اجمل کو انعام دیا ۔سی سی پی او کراچی نے نادرن بائی پاس اور موچکو چیک پوسٹ پر پولیس کی چیکنگ بھی دیکھی، موچکو چیک پوسٹ پر تعینات پولیس ملازمین کو ذاتی حیثیت میں ناشتہ کرایااور ساتھ ہی مرکزی شاہراہ پر پولیس کی جانب سے شہریوں کو روکنے کے طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا۔ ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے اپنے دورے میں اہلکاروں کے مسائل سنے، پولیس ملازمین کو نقد انعامات دیے، وہ سعید آبادتھانے پہنچے تو اہلکار ڈیوٹیوں پر روانگی کے لیے تیار ہو رہے تھےوہاں انہوں نے اہلکاروں کی وردیوں کا معائنہ کیا اور انہیں چیکنگ سے متعلق ہدایات دیں جبکہ ایک پولیس افسر کی شکایت سنی اور اسے ممکنہ مدد کے لیے دفترطلب کرلیا۔

News Code 1883329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =