صدر روحانی کی عید الاضحی کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید قربان کی مناسبت سے امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکبادپیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید قربان کی مناسبت سے اپنے علیحدہ علیدہ پیغامات میں امت مسلمہ اور  اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکبادپیش کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے عید قربان کو اللہ تعالی کی  بندگی ، اطاعت اور ایثار کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں عید قربان کے فیوض و برکات کے ذریعہ اللہ تعالی کی بارگاہ سے تمام مسلمانوں اور اسلامی ممالک کی پیشرفت ، سرافرازی اور سربلندی کا حواہاں ہوں ۔

News Code 1883278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =