برازیل میں منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی

برازیل میں فوج اور پولیس کی طرف سے منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہوں کے خلاف کی گئی مشترکہ کارروائیوں میں کم ازکم 14افراد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں فوج اور پولیس کی طرف سے منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہوں کے خلاف کی گئی مشترکہ کارروائیوں میں کم ازکم 14افراد مارے گئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق یہ مسلح کارروائیاں زیادہ تر ریو ڈی جنیرو کے پسماندہ علاقوں میں کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرگ مافیا کے مارے جانے والے ارکان میں سے 8 سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ریو میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ منشیات کے باقی6 تاجر ریو ڈی جنیرو کے مضافاتی علاقے نِیتے روئے میں مارے گئے ہیں ۔

News Code 1883263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =