مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست کیرالہ میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث حکومتی سیلابی کیمپوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ کئی افراد اپنے گھر کی چھتوں پر جانیں بچانے کے لیے پناہ لینے پر مبجور ہیں۔ گزشتہ آٹھ روز سے جاری بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے باعث فضائی اور ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔ کیرالہ میں سیکڑوں مچھیروں اور فوجی تیراکوں کے ہمراہ کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریاست کے ساحلی شہر کوچی میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑے ہوجانے کے باعث تمام فلائیٹ آپریشنز ہفتے کے روز تک کے لیے معطل ہوگئے۔
ہندوستانی ریاست کیرالہ میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1883162
آپ کا تبصرہ