پیپلزپارٹی کا وزارت عظمی کے لئے شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کےامیدوار شہباز شریف کوووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کےامیدوار شہباز شریف کوووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب سے متعلق پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے مشترکہ طور پر کی۔

اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی قائد ایوان کے انتخاب  کا حصہ نہیں بنے گی اور شہبازشریف کی حمایت بھی نہیں کرے گی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل آگے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔

تحریک انصاف کو اپنے اتحادیوں کی بدولت سادہ اکثریت حاصل ہے جب کہ ایوان کی تیسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کسی اور امیدوار کو لانے کی تجویز دی تھی جسے مسلم لیگ نون نے قبول نہیں کیا۔

News Code 1883130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =