محمود خان خیبرپختونخواہ  کےوزیراعلیٰ منتخب

پاکستان میں محمود خان کو خیبرپختونخواہ کانیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا، انہوں نے اپوزشن کے امیدوار میاں نثار گل کو شکست دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں محمود خان کو خیبرپختونخوا کانیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا، انہوں نے اپوزشن کے امیدوار میاں نثار گل کو شکست دے دی۔ خیبر پختون خواہ  کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نومنتخب اسپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت میں ہواجس میں وزارت عالیہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے محمودخان اور متحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل کے درمیان مقابلہ تھا۔محمود خان نے 77ووٹ اور میاں نثار گل نے 33ووٹ حاصل کیے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے محمودخان کے نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ منتخب ہونے کا اعلان کر دیا ۔اسپیکر مشتاق غنی اور اراکین اسمبلی نے نئے وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔

نئے منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سابق صوبائی وزیر ہیں اور حالیہ انتخابات میں سوات سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

News Code 1883110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =