ہندوستان کا قومی آزادی کے دن  2022 میں انسان کو خلا میں بھیجنے کا بڑا اعلان

ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان 2022 میں انسان کو خلا میں روانہ کرکے دنیا کا چوتھا مقام حاصل کرلےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان 2022 میں انسان کو خلا میں روانہ کرکے دنیا کا چوتھا مقام حاصل کرلےگا۔ اطلاعات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے 370 سالہ تاریخی عمارت لال قلعے پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ 2022 میں  ہندوستانی قوم انسان کو خلاء میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائےگی۔

مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد یوم آزادی پر کئے جانے والی یہ پانچویں اور آخری تقریر تھی جس میں انہوں نے قوم سے بڑا وعدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لا ل قلعے کی چھت پر کھڑا ہو کر آج میں قوم کو ایک خوشخبری دے رہا ہوں، بھارت نے ہمیشہ خلائی سائنس میں ترقی کی ہےلیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھارت اپنی آزادی کے75 سال مکمل کر لے گا ، ہو سکتا ہے اس سے بھی پہلے، بھارت کا بیٹا یا بیٹی ہاتھ میں بھارتی پرچم لیکر خلاء میں جائیں گے۔ واضح رہے2014 میں بھارت نے اپنا سب سے بڑا راکٹ اور ایک کیپسول لانچ کیا تھا جو ممکنہ طور پر خلا بازوں کو بھی خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ 630 ٹن وزنی سٹیلائٹ جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا تھا۔

News Code 1883079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =