اٹلی میں پل گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اٹلی میں گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں  گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  شمالی شہر جنووا میں زمین سے 100 میٹر اونچائی پر بنا رابطہ پلُ  کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا،پلُ ٹوٹنے کے وقت کئی گاڑیاں اس سے گزر رہی تھیں جس میں درجنوں افراد سوار تھے۔

امدادی اداروں کی ٹیمیں ہنگامی طور پر حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں جب کہ  ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اٹلی کے وزیرٹرانسپورٹ نے پل گرنے کے واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے جب کہ یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ٹوئٹر پیغام میں سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمددری کیا۔

News Code 1883064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =