13 اگست، 2018، 12:00 AM

شام کے صوبہ ادلب میں ہتھیاروں کے گودام میں دھماکے سے 39 افراد ہلاک

شام کے صوبہ ادلب میں ہتھیاروں کے گودام میں دھماکے سے 39 افراد ہلاک

شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں اسلحہ کے گودام میں دھماکے سے 39 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں دھماکے کے نتیجے میں 2 عمارتیں تباہ ہوگئيں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں اسلحہ کے گودام میں دھماکے سے 39 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں دھماکے کے نتیجے میں 2 عمارتیں تباہ ہوگئيں۔

اطلاعات کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے علاقے سرمدا میں واقع اسلحہ ڈپو میں اچانک دھماکہ ہوا نتیجے میں دو اونچی عمارتیں منہدم ہوگئیں، تباہ ہونے والی عمارتوں میں درجنوں دہشت گرد رہائش پذیر تھے جو ملبے تلے دب گئے ہیں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں یمں اضافہ کا خدشہ ہے۔

News Code 1883014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha