مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے شانشی میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کے ساتھ دیگرقریبی عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں، ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کونکال کر اسپتال منتقل کردیا۔حکام کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر عمارت میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے دھماکہ خیر مواد میں ہوا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
چین میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1871521
آپ کا تبصرہ