برطانیہ میں  فوجی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک

برطانیہ کے علاقے سیلسبری میں قائم فوجی سازوسامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے سیلسبری میں قائم فوجی سازوسامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد فیکٹری کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر امدادی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو طلب کرلیا گیا۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، اور اب مقامی آبادی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا۔

News Code 1882983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =