ناروے رہائش کے اعتبار سے دنیا کا دلکش ترین ملک

ناروے رہائش کے اعتبار سے دنیا کا دلکش ترین ملک ہے جہاں تعلیم ، صحت، معیشت اور تجارت کے حوالے سے سب سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناروے رہائش کے اعتبار سے دنیا کا دلکش ترین ملک ہے جہاں تعلیم ، صحت، معیشت اور تجارت کے حوالے سے سب سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔  ذرائع کےمطابق کسی بھی قوم کا معیار زندگی صحت، ماحولیات ، ذاتی آزادی اور تحفظ جیسے عوامل کے اشتراک سےہوتا ہے۔

اس لئے دنیا کے ممالک کا معیار جانچنے کیلئے لندن کے نجی فنڈڈ تھنک ٹینک نے ان ہی عوامل کو سامنےرکھتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں رہائش کے اعتبار سے ناروے کو دنیا کا سب سے دلکش اور معیار زندگی کے حوالے سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ، تیسرے پر فن لینڈ، چوتھے پر سوئزر لینڈ، پانچویں پر سویڈن، چھٹے پر ہالینڈ، ساتھویں پر ڈنمارک، آٹھویں پرکینیڈا ، نویں پرآسٹریلیا ۔ دسویں نمبر پر برطانیہ رہا ہے۔

News Code 1882964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =