ارجنٹینا کے سابق نائب صدر کو 5 سال اور 10 ماہ قید کی سزا

ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو کرپشن اور کمیشن کھانے کے جرم میں 5 سال 10 ماہ قید کی سنادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو کرپشن اور کمیشن کھانے کے جرم میں 5 سال 10 ماہ قید کی سنادی گئی ہے۔

ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو  منگل کے روز کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر رشوت لینے اور سرکاری معاملات میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

امادو کو وفاقی فوجداری عدالت سے ’’چیکونی کیس‘‘ کے سلسلے میں سزا سنائی گئی ہے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی من پسند ’’چیکونی پرنٹنگ کمپنی‘‘ کو سرکاری ٹھیکہ دلوایا جس کے بدلے اس کمپنی سے کمیشن وصول کیا۔ چیکونی پرنٹنگ کمپنی ارجنٹینا کی  واحد نجی کمپنی ہے جو سرکاری کرنسی نوٹ چھاپتی ہے۔ امادو پر 90 ہزار پیسوس (3 ہزار 214 امریکی ڈالرز) جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امادو پر زندگی بھر کےلیے کسی بھی قسم کا سرکاری عہدہ رکھنے پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امادو بودو نے 2011 سے 2015 تک ارجنٹینا کی صدر کرسٹینا فرنینڈس کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں۔

ارجنٹینا کی اینٹی کرپشن ایجنسی کی سربراہ لورا الونسو نے اس مقدمے کی سماعت کی اور کہا کہ ارجنٹینا کی تاریخ میں پہلی بار نائب صدر کو سزاہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امادو بودو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

News Code 1882888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =