اٹلی میں آئل ٹینکر اور ٹیلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

اٹلی میں ایئرپورٹ کے نزدیک ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر اور کاریں لانے والے ٹریلر میں تصادم کے باعث ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں ایئرپورٹ کے نزدیک ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر اور کاریں لانے والے ٹریلر میں تصادم کے باعث ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق اٹلی کے شہر بولوگنا کی موٹر وے پر ایئرپورٹ کے نزدیک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی ہے جس کے بعد آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔ آگ کے بلند شعلے دور سے ہی دکھائی دیے۔ جس کے بعد شہر بھر میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اٹلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 60 سے 70 لوگ زخمی ہوئے جس میں لوگوں کی اکثریت جھلس گئی ہے۔

News Code 1882848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =