مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئيزر لینڈ میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارے میں 17 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق گرنے سے قبل طیارے نے 180 ڈگری پر جنوب کی جانب اپنا رخ تبدیل کیا جس کے بعد جہاز تیزی سے زمین کی طرف آنے لگا اور چند ہی سیکنڈز میں پتھر کی طرح زمین پر آن گرا جس سے طیارے کے پرخچے اُڑ گئے اور ملبے میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جہاز سطح سمندر سے 8 ہزار 333 فٹ کی بلند چوٹی پر گرا، ریسکیو اداروں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے تاہم دشوار راستوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سوئيزر لینڈ میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1882816
آپ کا تبصرہ