ترکی کا دو امریکی عہدیداروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دو ترک وزيروں پر امریکی پابندیوں کے جواب میں دو امریکی وزیروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دو ترک وزيروں پر امریکی پابندیوں کے جواب میں دو امریکی وزیروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت کی خواتین ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے امریکہ کو خبردار کیا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پابندیاں لگا کر،  دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے ترکی کو پیچھے دھکیل دیں گے تو یاد رکھیں کہ وہ ابھی ترک قوم کو جانتے نہیں ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے حکام کو ہدایات دی ہیں کہ دو ترک وزراء پر پابندیوں کے جواب میں  دو امریکی وزیروں کے اثاثوں کو منجمد کردیں ، اس فرمان کے بعد امریکی وزیر قانون اور وزیرداخلہ کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں وزیر داخلہ اور وزیر قانون کا عہدہ نہیں ہوتا تاہم اس وقت رائن زنکی سیکریٹری داخلہ اور جیف سیشنز اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکہ نے اپنے ملک میں موجود  دو ترک وزراء کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے ترکی پر مزید پابندیاں عائد کرنا کا عندیہ دیا ہے۔

News Code 1882795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =