پاکستان میں اپوزیشن الائنس نے وزیراعظم،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار فائنل کرلئے

پاکستان میں تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں بھاری ٹکر دینے کےلئے اپوزیشن الائنس نے وزیراعظم،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار فائنل کرلئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں بھاری ٹکر دینے کےلئے اپوزیشن الائنس نے وزیراعظم،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار فائنل کرلئے ہیں۔ اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے رہنمائوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کااجلاس جاری ہے ۔

اجلاس میں مشاہد حسین سید، احسن اقبال ،شیریں رحمٰن ، قمر زمان کائرہ ، میاں افتخار،لیاقت بلوچ،مولانا عبدالغفور حیدری ، اویس نورانی ،بیرسٹر مسرور، عثمان کاکٹر اور رضا محمد رضا موجود ہیں۔

لیاقت بلوچ نے وزیراعظم ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار فائنل ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ جس دن الیکشن ہوگا اسی دن امیدوار سامنے لائیں گے ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی نے قائد ایوان کے انتخاب کے دن احتجاج کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن کو قائد ایوان کے انتخاب کے دوسرے دن سے بھرپور احتجاج کرنا چاہیے۔

News Code 1882769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =