نیب نے عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا

پاکستان کے احتساب ادارے نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے احتساب ادارے نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیب خیبرپختونخواہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا ہے، ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک اور کئی افسران اپنے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کراچکے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

News Code 1882761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =