راولپنڈی میں مختلف جرائم میںم لوث 2 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں خیابان سرسید میں پولیس مقابلے کے دوران مختلف جرائم میں مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں خیابان سرسید میں پولیس مقابلے کے دوران مختلف جرائم میں مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے پیر ودھائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے خیابان سرسید میں پولیس مقابلے کے دوران 2  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت امجد اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پولیس کو قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

News Code 1882721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =