نواز شریف پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل

پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کئے گئےجہاں طبیعت بہتر ہونے کے بعد اسے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کئے گئےجہاں طبیعت  بہتر ہونے کے بعد اسے دوبارہ  اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نواز شریف کو ایمبولینس میں پمز اسپتال کے کارڈیک وارڈ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جس کے بعد اسپتال کا کارڈیک وارڈ عام افراد کے لیے بھی کھول دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، علاج کے لیے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے نواز شریف کے خون اور یورین کی تازہ ترین ٹیسٹ رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اورانہیں دوبارہ  اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کرنے کے بعد کارڈیک کے پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا  جسے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔ نواز شریف کے خون میں کلاٹس بننے اوروہ دونوں بازوؤں کی رگوں میں خون کی گردش متاثر ہونے سے شدید درد محسوس کررہے تھے۔

دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید  نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہے، فکرمندی کی کوئی بات نہیں، انہیں حفظ ماتقدم کے طور پر ذاتی معالج کے کہنے پر لایا گیا تھا، پاکستان میں دل کے امراض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے، تمام سہولیات موجود ہے، ایسا کچھ نہیں کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہ ہوسکے۔

News Code 1882705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =