شہباز شریف نے ایک حلقہ میں جیت کے لئے اربوں روپے خرچ کئے

پاکستانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور صوبہ پنجاب کے سابق وزير اعلی شہبازشریف نے حالیہ انتخابات میں جیت کے لئے حلقہ این اے 132 پر 11 ارب روپے خرچ کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور صوبہ پنجاب کے سابق وزير اعلی شہبازشریف نے انتخابات میں جیت کے لئے حلقہ این اے 132 پر 11 ارب  روپے خرچ کئے۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے لاہور کے صرف ایک حلقے این اے 132 پر 11 ارب روپے خرچ کردیئے۔ پہلے یہ حلقہ این اے 129 کہلاتا تھا جسے نئی حلقہ بندی میں این اے 132 بنادیا گیا۔ شہباز شریف 2013 میں یہاں کی صوبائی نشست سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس حلقے پر پنجاب کی سابق حکومت کی جانب سے خرچ کی گئی رقوم کی تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے مالی سال 2014-15 میں 3 ارب 97 کروڑ کی رقم جاری کی، مالی سال 2015-16 کے دوران سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے لئے 2 ارب 16 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی، 2016-17 کے دوران 2  ارب 43 کروڑ،  جب کہ مالی سال 2017-18 کے دوران 2 ارب 24 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود عوامی مشکلات جوں کی توں باقی ہیں ۔

News Code 1882697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =