مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خآن کی تحصیل پروا میں خانی شریف کے قریب مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا خانی شریف میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل بشیر اور کانسٹیبل عباس شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خآن کی تحصیل پروا میں خانی شریف کے قریب مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
News ID 1882693
آپ کا تبصرہ